ابنا: امریکا کے ساتھ اب فرانس بھی شام پر حملے کے لیے کمربستہ ہے۔ فرانسیسی صدر فرانسو اولاند کاکہناہے کہ بدھ تک شام کے خلاف فوجی کارروائی کی جاسکتی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ برطانوی پارلے منٹ میں حملے کی قرارداد مسترد کیے جانے کے باوجود فرانس کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ ادھر جرمن وزیرخارجہ نے شام کے خلاف حملے میں جرمنی کی شمولیت کا امکان مسترد کردیا ہے ،۔امریکی وزیر دفاع چک ہیگل کہتے ہیں کہ امریکا اتحادیوں کے ساتھ مل کر شام کے خلاف کارروائی کرنا چاہتا ہے۔واشنگٹن میں وائٹ ہاوٴس کے سامنے درجنوں افراد نے مظاہرہ کیا ، ان کا مطالبہ تھا کہ شام پر حملے سے گریز کیا جائے۔
.......
/169